اوہائیو: امریکا میں ایک مینسفیلڈ پولیس افسر نے چوری کی اطلاع پر کارروائی کے دوران غلطی سے خود کو ہی ٹانگ میں گولی مار لی۔
چیف کیون پورچ کی طرف سے جاری کردہ ایک خبر کے مطابق آفیسر چارلس ہیملٹن صبح 10 بجے کے بعد لنڈ ایونیو کے قریب چوری کی اطلاع کے مقام پر پہنچ رہے تھے۔
ہیملٹن نے اپنا سروس ہتھیار نکالا جو غلطی سے ڈسچارج ہو گیا اور گولی ٹانگ پر جالگی۔
مینسفیلڈ فائر ای ایم ایس کے آنے تک تین دیگر افسران نے ابتدائی طبی امداد دی جس کے بعد ہیملٹن کو غیر زخمی حالت میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جایا گیا۔ وہ 2013 سے سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہیں۔