حیدرآباد سے کئی لاوارث لاشیں ملی ہیں

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے 9 لاوارث لاشیں ملی ہیں۔

ایدھی ذرائع کے مطابق تمام ہلاکتیں گرمی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ تھانہ سیکشن کی حدود سے ایک اور نارا جیل کی حدود سے ایک میت ملی ہے۔

تھانہ مارکیٹ کی حدود سے 2 میتیں ملی ہیں جب کہ 3میتیں سول اسپتال کےقریب سےملی ہیں۔ تھانہ حالی روڈ اور تھانہ فورڈ کی حدود سے ایک، ایک میت ملی۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 مزید میتیں بھی لاوارث ملی ہیں، تمام میتیں حیدرآباد سول اسپتال کے مردہ خانہ پہنچادی گئی ہیں۔