جعلی بینک اکاؤنٹ نیب کیس کا ایک اور اشتہاری ملزم وطن واپسی کیلئے تیار

بانی پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنسز کی پیروی کیلیے نیب کی خصوصی ٹیم تشکیل

اسلام آباد : نیب اور اینٹی کرپشن کیسز میں نامزد ملزم منظور قادر کینیڈا سے واپسی کیلئے تیار ہے، عدالت نے 17 جولائی تک منظور قادر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹ نیب کیس کا ایک اوراشتہاری ملزم وطن واپسی کیلئے تیار ہیں ، پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نامزد منظورقادر کینیڈا سے وطن واپسی آرہے ہیں۔

منظورقادر نے 15 روزہ حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آبادہائی کورٹ سے رجوع کیا ، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے منظور قادر کی درخواست پر سماعت کی۔

منظور قادر کی جانب سے سینئیر وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے، فاروق ایچ نائیک نے جعلی اکاؤنٹ نیب کیس نیب کو واپس ہوگیا دوسرا کیس کراچی میں ہے، کراچی میں اینٹی کرپشن میں کیس ہے دونوں کیسزمیں گرفتاری سےروکاجائے۔

عدالت نے استفسار کیا درخواست گزار کب واپس آرہے ہیں ، جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار 13 جولائی کو کینیڈا سے واپس آئیں گے ٹکٹ بھی ہوچکا،وطن واپسی پر گرفتاری سے روک کر حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظور قادر کو دو کیسز میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 17 جولائی تک اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ دونوں کیسز میں الگ الگ ضمانتی مچلکے جمع کرانے ہوں گے۔

خیال رہے جعلی بینک اکاؤنٹ نیب کیس کے ملزم منظورقادرسابق چیئرمین سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رہ چکے ہیں۔