پشاور (29 جولائی 2025): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) مردان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
بی آئی ایس ای مردان کی جانب سے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان آج صبح کیا گیا جو اس کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی چیک کیے جا سکتے ہیں۔
9ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج دیکھنے کیلیے یہاں کلک کریں
10ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج دیکھنے کیلیے یہاں کلک کریں
امتحانات میں کُل 76900 طلبا و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 57880 کامیاب ہوئے۔ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 75.27 فیصد رہا۔
قائد اعظم پبلک اسکول مردان کے محمد اطہر خان نے 1177 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ قائد اعظم گرلز اسکول صوابی کی سدرہ احمد، غزالی اسکول مردان کی روضہ سراج اور ثانیہ فلک نے 1172 نمبر سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
تیسری پوزیشن 1170 نمبر کے ساتھ قائد اعظم گرلز پبلک اسکول صوابی کی عروسہ انور، اقراء اسکول چارگلی کی خاقان احمد اور غزالی اسکول فار گرلز مردان کی اقصیٰ رحمان نے حاصل کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امتحانات میں 19020 طلبہ ناکام ہوئے۔
نتائج آن لائن چیک کرنے کا طریقہ
- بی آئی ایس ای مردان کی آفیشل ویب سائٹ https://web.bisemdn.edu.pk پر جائیں
- 9ویں یا 10ویں جماعت کا انتخاب کریں
- رول نمبر لکھ کر submit پر کلک کریں نتیجہ سامنے آ جائے گا
گزشتہ روز ایبٹ آباد کے میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس میں مجموعی طور پر پاس ہونے کا تناسب 81 فیصد تھا۔
اعلان کردہ نتائج کے مطابق طالبات نے تینوں ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں، سدرہ سعید نے شاندار 1,161 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن لی۔
اریبہ جدون نے 1,159 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور ضوفشا احمد نے 1158 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مجموعی طور پر 71,625 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جن میں مجموعی طور پر پاس ہونے کا تناسب 81 فیصد تھا۔