’شکوہ‘ میں کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ ماریہ ملک نے بتا دیا

ماریہ ملک

اداکارہ ماریہ ملک نے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ میں  اداکاری کرنے کا تجربہ بیان کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ میں ماریہ ملک ’ثانیہ‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جب ان سے سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرکے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے ڈرامے کی کاسٹ کے ساتھ اداکاری کرنے میں بہت مزہ آیا۔

ماریہ ملک نے کہا کہ میں نے پہلی بار جاوید شیخ اور عتقیہ اوڈھو کے ساتھ کام کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جتنے بھی سینئر اداکار تھے وہ بہت عاجز اور سپورٹ کرنے والے تھے، میں اس پروجیکٹ کو لے کر بہت خوش ہوں۔

دوسری جانب سمیع خان کا کہنا تھا کہ زرون کچھ حد تک مجھ سے ملتا جلتا ہے، خاص طور پر جس طرح سے وہ اپنے خاندان سے پیار کرتا ہے۔

ماریہ ملک اور سمیع خان کے علاوہ شکوہ کی کاسٹ میں عاصم محمود، یشما گل، قدسیہ علی، سبرینا نقوی، عتیقہ اودھو، جاوید شیخ، ندا ممتاز، عثمان پیرزادہ، سیمی پاشا، سیفی حسن اور سلمیٰ ظفر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

’شکوہ‘ کے ڈائریکٹر ایم دانش بہلم ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

محبت، نقصان، فریب کی کہانی ’شکوہ‘ کو پیر سے جمعہ کی رات 9 بجے سے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔