ٹوبہ ٹیک سنگھ ماریہ قتل کیس میں مقتولہ کے ویڈیو بنانے والا بھائی شہباز بھی اپنی بہن کے قتل میں ملوث پایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ قتل کیس سے متعلق ڈی پی او عبادت نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بنانے والا بھائی شہباز بھی قتل میں ملوث پایا گیا ہے۔
22 سالہ ماریہ کے قتل کی ویڈیو بنانے والے بڑے بھائی، بھابھی کا ہولناک انکشاف
ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ شہباز نے لاش کو اسپتال لے جانے کا ڈرامہ کر کے تدفین کی، 4 ملزمان شامل تفتیش ہیں اور ان سب کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیے۔
https://www.youtube.com/watch?v=a3M40PEV_XQ
واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں مبینہ طور پر بھائی نے اپنے والد، بڑے بھائی شہباز اور بھابھی کی موجودگی میں بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔
یہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی رات پیش آیا تھا اور اہل خانہ نے ماریہ کو گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا تھا، قتل کے دوسرے دن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کی تھی۔