ایسےدرندوں کی وکالت نہیں کرسکتا، ماریہ قتل کیس کے گواہ کے وکیل کا وکلات نامہ واپس لینے کا اعلان

ماریہ قتل کیس

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ماریہ قتل کیس کے گواہ شہباز کے وکیل نے وکلات نامہ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایسےدرندوں کی کسی صورت وکالت نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بائیس سالہ ماریہ کے قتل کیس کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی، مرکزی ملزم فیصل اوراس کے والد کوعدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نےملزمان کا مزید بارہ روزکاریمانڈ مانگا، جس پر مجسٹریٹ نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

مقدمے کے گواہ اور ماریہ کے بڑے بھائی کے سینئر وکیل کامران ظفر نے وکالت نامہ واپس لینے کا اعلان کردیا ، وکیل کامران ظفر نے کہا کہ شہباز اور اس کی اہلیہ گمراہ کررہے تھے، ایسے درندوں کی کسی صورت وکالت نہیں کرسکتا۔

مقتولہ کےاہل خانہ سمیت لوگوں نے چیمبر کےآگےدھرنادیا اور کہا وکیل نے 4 لاکھ روپے لیکر پولیس کا ساتھ دیا۔

یاد رہے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں 22سالہ ماریہ کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور اس کی بیوی سمیرا کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز اور اسکی بیوی کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا دونوں کو ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا جبکہ ان کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے۔