عقل کی بات! ماریہ واسطی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ماریہ واسطی

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ماریہ واسطی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماریہ واسطی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’جو بات ہے۔‘ ’عقل کی بات۔‘

ویڈیو میں ماریہ واسطی لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’مجھے آج تک وہ اشارہ نہیں ملا جو سمجھدار کے لیے کافی ہوتا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maria Wasti (@mariawasti)

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل ماریہ واسطی نے لفٹ سے ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا جس میں وہ بشریٰ انصاری، روبینہ اشرف اور ٹاک شو کے میزبان عاصم یار توانہ کے ساتھ موجود ہیں۔

ویڈیو میں انہیں عاصم یار توانہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گانا گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Yar Tiwana (AYT) (@asimyar)

واضح رہے کہ ماریہ واسطی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ادکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں عینا آصف، ثمر عباس، نعمان اعجاز، مایا خان، ساجدہ سید، حبا علی، سعد فریدی، پارس مسرور، آمنہ ملک، عثمان مظہر اور دیا مغل شامل ہیں۔

’مائی ری‘ کی کہانی ثنا فہد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں۔