مارک روفیلو ہالی وڈ پر قابض ’’ارب پتیوں کے ٹولے‘‘ کے خلاف میدان میں آگئے

ہالی وڈ ایکٹر مارک روفیلو نے اداکاروں کو فلم کمپنی بنانے کا مشورہ دیا ہے جس میں وہ آزادانہ حیثیت میں کام کر سکیں اور ہالی وڈ اندسٹری پر قابض ’’ارب پتیوں کے ٹولے‘‘ سے چھٹکارا حاصل کرسیں۔

اداکار نے حالیہ دنوں میں ہالی وڈ ورکرز اور اداکاروں کی ہڑتال کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھیں آزادانہ ریکارڈنگ کی صلاح دی ہے، روفیلو چاہتے ہیں کہ ہالی وڈ میں موجود ’’ ارب پتیوں کی سلطنت‘‘ کے مقابلے میں ایک مسابقتی مارکیٹ تخلیق کی جائے۔

بالخصوص انھوں نے زور دیا کہ تخلیق کار خود اپنا فلموں اور ٹیلی ویژن کا نظام وضع کریں، جس سے ان کی پروڈکٹ کی فروخت کے لیے مختلف النوع مواقع پیدا ہونگے۔

’’اپنی ٹوئٹ میں اداکار کا کہنا تھا کہ کیسا رہے گا کہ ہم سب اپنی خود کی فلم کمپنی بنائیں، تخلیق کار اسٹوڈیو اور اسٹریمنگ نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ خود اپنا فلموں اور ٹیلی ویژن کا نظام بنائیں؟ تو پھر صحیح معنوں میں مسابقت ہوگی۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’پھر ہم صرف وہی کریں گے جو ہمیشہ کرتے ہیں، آپ بہترین مواد تخلیق کریں اور وہ اسے خرید سکتے ہیں، یا ہم اسے فروخت کے لیے خود پیش کریں اور اس میں ہمارا حصہ ہو۔‘‘

مارک روفیلو نے مزید کہا کہ انھوں نے ارب پتیوں کی ایک سلطنت بنالی ہے اور یقین کریں کہ اب ہم اداکاروں کی قدر نہیں رہی۔