انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے کہنی کی انجری کے بعد ڈاکٹروں سے شکوہ کردیا۔
انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ کہنی کی انجری کی وجہ سے بچوں گود نہیں لے پارہا، ڈاکٹر سے کہا ہے کہ اسے جلدی ٹھیک کریں۔
انہوں نے کہا کہ انجری کی وجہ سے سیدھا ہاتھ متاثر ہے مجھے کہا گیا ہے کہ اپنے بچوں کو دائیں بازو سے نہیں اٹھائیں، اب مجھے بائیں ہاتھ سے کام کرنا پڑ رہا ہے۔
مارک ووڈ کا کہنا تھا کہ میں سمجھا تھا کہ یہ معمولی انجری ہوگی لیکن اس نے میری کہنی متاثر کردی ہے۔
واضح رہے کہ 34 سالہ فاسٹ بولر مارک ووڈ کہنی کی انجری میں مبتلا ہوکر پاکستان کے خلاف سیریز کے ساتھ آئندہ سال تک کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق مارک ووڈ آئندہ سال چیمپینز ٹرافی تک ٹھیک ہو جائیں گے۔
ای سی بی کا کہنا ہے کہ مارک ووڈ انگلینڈ کے دورہ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں حصہ نہیں لیں گے، وہ اگلے سال پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل واپسی کیلیے پر امید ہیں۔
ای سی بی نے مزید کہا کہ مارک ووڈ کی انجری پر ماہرین کی جانب سے نگرانی کی جا رہی ہے اور ان کی بحالی کا عمل جاری ہے، انہیں صحت یاب ہونے کے لیے مکمل آرام اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے تاکہ وہ مکمل طور پر فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم کا حصہ بن سکیں۔