ایلون مسک کا مارک زکربرگ کو ایک بار پھر لڑنے کا چیلنج

ایلون مسک کا مارک زکربرگ کو ایک بار پھر لڑنے کا چیلنج Zuckerberg Elon

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو ایک بار پھر لڑنے کا چیلنج دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کو امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خطاب میں شرکت کیلیے مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔

ایلون مسک نے کہا کہ وہ مارک زکربرگ سے کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ اور کسی بھی اصول کے تحت لڑائی کریں گے۔

جب ایلون مسک کا مذکورہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے بھی اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم تھریڈز پر ایک صارف نے ایلون مسک کا بیان شیئر کیا تو مارک زکربرگ نے کمنٹ میں لکھا کہ کیا ہم یہ دوبارہ کرنے والے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ کوئی زکربرگ سے اس بارے میں پوچھے تو وہ شاید صرف اتنا کہیں گے کہ ایلون مسک سنجیدہ نہیں ہے لہٰذا اس پر بات کرنا فضول ہے۔

دوسرے نے تبصرہ کیا کہ دوبارہ نہیں بلکہ ہم ابھی بھی آخری وقت کا انتظار کر رہے ہیں جب انہوں نے کہا تھا کہ وہ لڑیں گے۔