لاہور : پشاور زلمی کے کھلاڑی مارلن سیموئلز نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حوصلہ افزائی ہماری ٹیم کے لیے باعث اعزاز ہے، پی ایس ایل فائنل میں سیکیورٹی بہترین تھی، پاک فوج کا شکریہ اداکرتا ہوں، پاکستان آنے کا موقع ملا تو دوبارہ ضرور آؤں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا، مارلن سیموئلز نے کہا کہ جمیکن آرمی میں ہوں، پاکستان آرمی کا بھی حصہ بنناچاہوں گا، پاکستان جیسا بہترین میزبان ملک نہیں دیکھا، میں بھی دل سے پاکستانی ہوں۔
@MarlonSamuels7 Salute from the Whole Nation for such a marvellous words. You are the campions of the hearts.Special message to the Army 1/2 pic.twitter.com/8ppPIqG9ml
— Javed Afridi (@JAfridi10) March 11, 2017
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ضرور ہوگی اورمزید میچزہوں گے، پاکستان میں فائنل کی وجہ سےبہت چہروں پرمسکراہٹیں آئیں، پاکستانی عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ کر مجھے بھی بے حد خوشی ہوئی۔
We Pakistani's will never forget your sacrifices ,ur golden words are a message for the world that we r peace loving nation n we love Crickt pic.twitter.com/rxYtjfZIMC
— Javed Afridi (@JAfridi10) March 11, 2017
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کو ضرور واپس آناچاہئیے، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کو پروموٹ کروں گا۔ علاوہ ازیں پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈیوڈ میلان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی پشاور زلمی کی حوصلہ افزائی پربہت خوشی ہوئی۔
Honoured to be given such a fantastic gesture by the COAS of Pakistan.They did an amazing job for the PSL final and bringing cricket back pic.twitter.com/pLdmAzgrWO
— dawid malan (@dmalan29) March 11, 2017
آرمی چیف کا کھلاڑیوں کیلئےبیان بڑےاعزاز کی بات ہے، آرمی چیف نے ملک میں کرکٹ کی واپسی کیلئے بہترین کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے پی ایس ایل فائنل کیلئے بہترین اقدامات کیے۔