لڑکی کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا شادی شدہ جوڑا گرفتار

گلگت: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے شادی شدہ جوڑے کوگرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جرم میں ملوث مرکزی ملزم زوہیب کراچی میں روپوش تھا، کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک میلر گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا بتانا تھا کہ ملزم لڑکیوں سے دوستی کرکے ان کی غیراخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر ملزم حمزہ طلعت کو گرفتار کیا گیاتھا۔