مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے چھوٹے بیٹے چل بسے

امریکا میں شہری حقوق کی تحریک کے بانی مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے چھوٹے بیٹے ڈیکسٹر کنگ 62 سال کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیکسٹر کنگ کی اہلیہ لیہ ویبر کنگ کا کہنا تھا کہ ڈیکسٹر کنگ کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے، اپنی آخری سانس تک بیماری سے نبرد آزما رہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ان کی موت کیلیفورنیا میں گھر میں دوران نیند ہوئی، ڈیکسٹر کنگ نے اپنی زندگی کے تمام چیلنجز کی طرح بیماری کا بھی بہادری اور طاقت سے مقابلہ کیا۔

امریکا میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

واضح رہے کہ ڈیکسٹر کنگ 30 جنوری 1961 میں ایٹلانٹا میں پیدا ہوئے اُن کی عمر 7برس کی تھی جب ان کے والد مارٹ لوتھر کنگ جونیئر کو میمفس ٹینیسی میں بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا۔