وادی تیراہ میں شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک

راولپنڈی : وادی تیراہ میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کو ان کے آبائی علاقے میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی تیراہ میں شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک آبائی علاقے اٹک میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

شہید کے نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، لواحقین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں بھی ادا کی گئی تھی ، جس میں کورکمانڈر پشاور نے شرکت کی تھی۔

لیفٹیننٹ عزیر نو اگست کو خوارج کیخلاف آپریشن میں شدید زخمی ہوئے تھے اور ان کی شہادت آج سی ایم ایچ پشاورمیں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یاد رہے 9 اگست کو وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں خوارج کے 4 دہشتگردوں بھی ہلاک ہوئے تھے۔

صدر آصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے شہید کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ، وزیراعظم نے کہا ہمارےشہدا اوران کےاہلخانہ پوری قوم کا فخر ہے، پاک فوج پاکستان کوفتنہ الخوارج سےپاک کررہی ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔