(23 جولائی 2025): مارول کی فلم ’دی فنٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس‘ کو ریلیز ہونے سے چند روز قبل ناقدین سے مثبت ردعمل مل گیا۔ اداکار پیڈرو پاسکل نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
میٹ شیک مین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پیڈرو پاسکل کے علاوہ وینیسا کربی، ایبن موس-بیچراچ اور جوزف کوئن بھی شامل ہیں۔ یہ فلم 25 جولائی 2025 کو عالمی سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی جو مارول کے MCU کے چھٹے مرحلے کا آغاز ہوگا۔
ریلیز سے قبل سُپر ہیرو فلم کا لاس اینجلس میں پریمیئر ہوا جہاں ناقدین نے اس کی زبردست پذیرائی کی، خاص طور پر مرکزی کرداروں کی اداکاری اور شاندار Visuals کی تعریف کی گئی۔
فلم ناقد ڈیوڈ رونی نے ’فنٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس‘ کے بارے میں لکھا کہ اداکاروں کی پرفارمنس بہت زبردست ہے اور ان کی کیمسٹری اتنی واضح ہے کہ شاندار بیکسٹر بلڈنگ پینٹ ہاؤس میں آرام دہ مناظر ہیں جن میں ایک گھریلو روبوٹ ہے جو دی جیٹسنز کے روزی روبوٹ اور جان بڈھم کے شارٹ سرکٹ کے نمبر 5 کی طرح ہے، یہ فلم کے سب سے دلچسپ حصوں میں سے ہیں۔
فلم کو روٹن ٹماٹوز پر 88 فیصد شاندار اسکور ملا ہے۔ رونی نے شیک مین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خاندانی رشتوں کے مزاح اور ان کے سامنے آنے والی سنگین صورتحال کے توازن کو بہت مہارت سے برقرار رکھا۔
اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مورین لی لینکر نے ہدایتکار کی تعریف کی اور کہا کہ شیک مین نے کامک بک کے مخصوص انداز کو اپنایا اور اسے جوش و خروش کے ساتھ پیش کیا۔
علاوہ ازیں، پیٹر ڈیبروج نے اس نئے فنٹاسٹک فور ریبوٹ کو مارول سنیماٹک یونیورس کے چھٹے مرحلے کیلیے ایک نیا آغاز قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ عام علم ہے کہ رائٹر و ڈائریکٹر بریڈ برڈ نے اپنے پیارے پکسر کارٹون کو بناتے وقت فنٹاسٹک فور کو ذہن میں رکھا تھا جو ناظرین کو اس لیے پسند آیا کیونکہ اس نے ایک سپر ہیرو خاندان کے گھریلو مسائل پر توجہ دی۔