وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ اب صرف ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کیخلاف مہم چلا رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ ن لیگ اب صرف ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کیخلاف مہم چلا رہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے بیان دینے کے لیے بہت ساری بے شرمی چاہیے۔ عدلیہ کا تمسخر اور تضحیک جو تم کر رہے ہو اسکی مثال نہیں ملتی۔ عدلیہ سے دھمکی اور دھونس سے ہر روز ضمانت تم لیتے ہو۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ صرف آپ اور آپ کے سہولت کاروں کو بےنقاب کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔ معیشت کو کھوکھلا کرنے اور بیروزگاری لانے والے کرداروں، صرف فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت اپنی آئین شکنی بچانے کیلیے عدلیہ پر حملہ آور ہے، عمران خان
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ اب صرف ملک کے خلاف سازش کرنیوالوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔