ضمنی انتخابات کے نتائج پر مریم نواز کا اہم بیان

نواز شریف وزیر اعظم ہوگا تو ملک چلے گا، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہیے۔

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہیے اور عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے، جہاں کمزوریاں ہیں ان کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کیلئے محنت کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 17 سیٹوں پر برتری حاصل ہے جب کہ ن لیگ کو صرف 2 نشستوں  پر برتری حاصل ہے۔