لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لوگوں نے وزیر اعلیٰ کی سیٹ پر دھی رانی کو بٹھا دیا ہے۔
الحمرا ہال لاہور میں پنجاب کلچرل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں اندر اور باہر سے ٹھیٹ پنجابی ہوں، جب میں پریشانی میں تھی تو میاں محمد بخش کی شاعری نے بہت مدد کی۔
مریم نواز نے کہا کہ افسوس آج پنجابی اپنی زبان فخر سے نہیں بولتے، لیکن ایک دن آئے گا جب ہم فخر سے پنجابی بولیں گے۔
متعلقہ: مریم نواز نے مجھے قتل کرنے کا کانٹریکٹ دیا ہے، شیر افضل مروت
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے مخالفین کی گالی سنی اور عدالتوں میں دھکے بھی کھائے ہیں مگر آج دیکھیں اللہ نے مجھے اس کرسی پر بٹھا دیا ہے، اللہ نے آج نواز شریف کو عزت دی اور مخالفین ان کو دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے مخالفین کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مشکلات حالات سے لڑنا سکھایا، مخالفین نے بہت کہا کہ یہ ختم ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گالی کھائی، دھکے کھائے اور عدالتوں میں کیسز کا سامنا بھی کیا، رب کا اپنا نظام ہوتا ہے اور آج میں اس کرسی پر ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ مشرف دور میں نواز شریف نے مشکلات کا سامنا کیا تھا، میری والدہ میرے دل میں سے نہیں جاتیں تب جیل میں تھی۔