مانسہرہ: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مخالفین کو بددعا نہیں دیتی لیکن جو بھگت رہے ہیں اعمال کا نتیجہ ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اور دھوکا دے کر آئے لیکن آج کارکردگی کا پوچھو تو پروگرام چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا والوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں اپنے اوپر رحم کرو اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کوئی تجربہ گاہ نہیں کہ کوئی تجربہ کرکے چلتا بنے، یہ جیتے جاگتے لوگوں کا صوبہ ہے تجربہ گاہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام سے جھوٹ بولا ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھر بناؤں گا، کہا گیا بلین ٹری سونامی لگاؤں گا لیکن جو درخت لگے تھے وہ بھی اکھاڑ دیے۔
مریم نواز نے کہا کہ کے پی میں رشوت کا بازار گرم ہوا اپنی جیبیں بھری ہوگئیں، آج دس سال بعد کے پی سے حکومت کرکے نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دس سالوں میں دس نہیں صرف پانچ اسپتال ہی دکھا دو، 10 سالوں میں پانچ سڑکیں ہی بتا دو جو بنائی ہوں، کے پی میں اسپیڈو بس، گرین لائن، اورنج لائن ہی دکھا دو۔