مریم نواز نے ایلیٹ فورس پنجاب کی وردی بھی پہن لی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کے بعد ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہن لی اور پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب میں ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر شریک ہوئیں۔

مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں روز وردی پہن کر نہیں نکلتی، مگر جب گھر سے نکلتی ہوں تو کاندھوں پر ذمے داری کا احساس ہوتا ہے اور یہ پاس آؤٹ کرنے والے نوجوانوں کے لیے بھی ایک امتحان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ اپریل میں خواتین پولیس ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب  نے پولیس وردی پہنی تھی۔

وہ تقریب مریم نواز کے پولیس وردی پہننے کی وجہ سے ہر جگہ موضوع گفتگو بنی تھی۔ ایک جانب جہاں پنجاب حکومت کی کی جانب سے اس کو خوبصورت اور یادگار لمحہ قرار دیا گیا تھا اور ن لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا سے 80 کی دہائی میں نواز شریف کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب پولیس وردی پہنی تصویر جاری کی گئی تھی۔

https://urdu.arynews.tv/maryam-nawaz-following-her-father-pml-n-shared-an-interesting-picture/

دوسری جانب اپوزیشن نے اس پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے اسے عہدے کا ناجائز استعمال وردی پہننا خلاف قانون قرار دیا گیا تھا جب کہ عوام کی جانب سے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف اندراج مقدمہ کی کئی درخواستیں بھی دائر کی گئی تھیں۔

مریم نواز کے پولیس وردی پہننے پر تنقید کے بعد پنجاب پولیس نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں وضاحت کی گئی تھی کہ  پنجاب پولیس ڈریس ریگولیشنز کے تحت وزیراعلیٰ مریم نواز پولیس وردی پہننے کی اہل ہیں۔