لاہور میں کھمبے پر چڑھے رکشہ ڈرائیور نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بلانے اور سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے ریسکیو ٹیم سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے سرکاری نوکری چاہیے، مریم نواز اْئیں گی تو میں نیچے آؤں گا۔
ریسکیو اہلکار نے رکشہ ڈرائیور کو ریسکیو میں ڈرائیور کی نوکری دلوانے کی یقین دہانی کروادی۔
اہلکاروں نے رکشہ ڈرائیور سے کہا کہ ریسکیو میں نوکری کی گارنٹی دیتے ہیں جس پر رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ مجھ پر 5 لاکھ روپے کا قرضہ ہے، رکشے کا چالان اور 80 ہزار کی قسطیں دینی ہیں۔
بعدازاں رکشہ ڈرائیور کو ریسکیو کرلیا گیا، 4 گھنٹے کے بعد اہلکاروں نے اسے کھمبے سے بحفاظت اتارا۔
یہ پڑھیں: لاہور میں رکشہ ڈرائیور چالان سے تنگ آکر کھمبے پر چڑھ گیا
واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل لاہور میں فیروز پور روڈ پر رکشہ ڈرائیور ٹریفک پولیس کے چالان کرنے پر کھمبے پر چڑھ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے رکشہ ڈرائیور کو اتارنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو اہلکار نے اوپر چڑھنے کی کوشش کی تو رکشہ ڈرائیور کہنے لگا کہ میں چھلانگ لگا دوں گا۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے دو ہزار روپے کا چالان کرنے پر وہ کھمبے پر چڑھا ہے۔