مریم نواز نے خواتین کی بڑی مشکل آسان کردی

مریم نواز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے خواتین کی بڑی مشکل آسان کردی ، اب ایک کال یا ایپ کے ذریعے اشیا فری ڈیلوری کیساتھ گھر پر پہنچیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ماڈل بازاروں کی سولرایزیشن اور اشیاء خوردونوش کی فری ہوم ڈلیوری سروسز فراہم کرنے کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سے مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ماڈل بازار نے ہوم ڈیلوری سروس شروع کی ہے ، خواتین ماڈٖل بازار سے کم قیمت پر ہوم ڈیلوی سروس سے مستفید ہوسکتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کی ایک کال یا ایپ کے ذریعے اشیافری ڈیلوری کیساتھ گھر پر پہنچیں گی اور کچن کا سامان رعایتی قیمتوں پر اب ہوم ڈیلیوری ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ لائیو اسکرین پر آٹا ،دالیں ،چکن اوردیگر اشیا کی قیمتوں کو مانیٹرکرتی ہوں، جیسے ہی کسی چیز کا ریٹ بڑھتا ہے میں پوچھتی ہوں ،جب ن لیگ کی حکومت آتی ہے توکھانےپینے کی اشیا کی قیمتیں کم ہوتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرا سارا دن آلو پیاز کے نرخ کم کرنے میں نکل جاتا ہے اور ایک شخص کہتا تھا آلو پیاز کے ریٹ معلوم کرنے نہیں آیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ،شہبازشریف کو کچھ مشکل فیصلےکرنے پڑیں، ماضی کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے شہبازشریف کو مشکل فیصلےکرناپڑے، ہم وہ لوگ نہیں جو یہ رونا روئیں کہ ماضی میں یہ ہوا تھا ، ان کو ترقی کرتا پاکستان ملا تھا ہمیں خراب حالت میں معیشت ملی۔

انھوں نے بتایا کہ بجلی کے بل بڑھے تو پاکستان کی تاریخ کابڑا سولرمنصوبہ پنجاب میں لارہے ہیں، عوام پر ٹیکس لگتا ہے تو ہمیں اس کی زیادہ تکلیف ہوتی ہے، عوام کیلئےہم جو کچھ کرسکتے ہیں وہ ہم کریں گے۔