مشکل کی اس گھڑی میں مریم نواز نے ارشد شریف مرحوم کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کرڈالی جس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
لیگی نائب صدر مریم نواز نے انسانیت کوشرمانے میں انتہا کردی، ارشدشریف کے سفاکانہ قتل پر ہمدردی کےدوبول نہ بول سکیں الٹا مشکل گھڑی میں مرحوم کےلواحقین کےزخموں پرنمک پاشی کردی۔
مریم نواز نے ارشد شریف مرحوم کے تابوت کی تصویر کے ساتھ نازیبا ٹویٹ ری ٹویٹ کی، ٹویٹ میں کہا گیا کہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کےلیےخبر ہے ‘ یہ اینکر کہتا تھا کہ نواز شریف نے مرحومہ ماں کو پارسل کرکےبھیجا’، دوسروں کی بیماری اورموت کا مذاق اڑایا،آج اس اینکرپر وقت آگیا۔
لیگی نائب صدر نے لکھا کہ ری ٹویٹ کرتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ انسانوں کےلیےسبق ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے ٹویٹ کے برعکس ارشد شریف نےکبھی ایسی حرکت نہیں کی، مرحوم نے کلثوم نوازصاحبہ کی صحت یابی کےلیے دعائیہ ٹویٹ کی تھی۔
ارشد شریف کی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ کلثوم نواز ہر مشکل وقت شریف خاندان کےلیےطاقت کا باعث بنیں یہ بہادر عورت ہیں جو بطور بیوی،مان، بہن ہر کردار میں ثابت قدم رہیں۔
رہنما پی ایف یو جے لالہ اسد پٹھان
مریم نواز کے ٹوئٹ پر رہنما پی ایف یو جے لالہ اسد پٹھان نے کہا کہ ارشد شریف بےداغ صحافی تھے، مریم نواز نے جوٹوئٹ کیا وہ شرمناک ہے، صحافی برادری کو بھرپور مؤقف دینا چاہیے۔
مریم نواز کو شرم آنی چاہئے
فواد چوہدری نے بھی مریم نوازک ے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیان سے مریم نوازکی ذہنیت مزید آشکار ہوئی،آپکو شرم آنی چاہئے، اسوقت پورا ملک میں ارشد شریف کی شہادت سےدکھ کی کیفیت ہے ارشد شریف کی توہین کرنا مریم نوازکا مقصد تھا۔