پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز والد کے پاکستان پہنچنے کی خوشی میں آبدیدہ ہوگئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر مینار پاکستان میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، نواز شریف کی لاہور آمد پر مریم نواز اور مریم اورنگزیب آبدیدہ ہوگئیں۔
بعدازاں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال پر آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں، یہاں پنجابم سندھ، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی موجود ہے، آج یہاں پورا پاکستان موجود ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آج میں تقریر نہیں کروں گی، آج تقریر صرف نواز شریف کریں گے، اللہ جسے ختم نہ کرنا چاہے تو وہ ختم نہیں ہوسکتا، نواز شریف زندہ مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے کتنے چلے گئے، جو کہتے تھے ان کی سیاست ختم ہوگئی، آج نواز شریف شان کے ساتھ اپنے لوگوں میں واپس آگیا۔
مریم نواز نے کہا کہ اللہ جسے عزت دینا چاہے تو کوئی نہیں چھین سکتا اس کی مثال نواز شریف ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ میں سمجھتی تھی کہ مینار پاکستان بہت بڑی جگہ ہے مجھے نہیں معلوم تھا ن لیگ کے شیروں کے لے مینار پاکستان کا میدان چھوٹا پڑ جائے گا۔