لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاناما ردی کا ٹکڑا اور دنیا کے لیے کچرا ہے اس پہ انحصار کرنے والے لوگ خاک چھانیں گے دوسری جانب جرمن صحافی نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز میں ہمیں کرپشن سے متعلق دستاویزات ملی ہیں جو کہ تمام اصلی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاناما کیس پہ انحصار کرنے والے اور اس کے ذریعے نواز شریف کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرنے والے خاک چھانیں گے۔
Panama is crap. Trashed in the rest of the world. Those relying on it to bring down NS wil bite the dust Insha'Allah https://t.co/j17LCdlfvV
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 2, 2017
انہوں نے کہا کہ پاناما ردی بن چکا ہے اور دنیا بھر میں اس کی حیثیت کچرے سے زیادہ نہیں اس لیے پاناما کو وزیراعظم کے خلاف استعمال کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
مریم نواز نے یہ ٹوئٹ ایک ٹوئٹ کے جواب میں کی جس کے تحت نواز شریف کو پاناما کے معاملے کے بعد آج لیہ میں زیادہ پُر اعتماد اور پُر جوش نظر آئے کیوں کہ ان کا مطمع نظر گڈ گورننس اور ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل ہے۔
بعد ازاں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاناما ردی کا ٹکراؤ ہوتا تو سپریم کورٹ اس پر جے آئی ٹی نہ بنواتی اور ہم نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو کرپشن میں ملوث پایا اور انہیں جھوٹا کہا ہے اس لیے دو ججوں نے انہیں نااہل قرار دیا تھا اورتین نے تحقیقات کا حکم دیا۔
Panama papers were never about corruption. Even the stealers & hackers (read originators) didn't say it was. Losers in imminent danger 1/2
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 2, 2017
تحریک انصاف کا ردعمل آنے کے بعد مریم نواز شریف نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پاناما کبھی بھی کرپشن سے متعلق نہیں رہا بلکہ اس دستاویز کو چوری کرنے والے اور ہیک کرنے والوں نے بھی اسے کرپشن کا ثبوت کہا ۔
You won't be able to present Panama papers as a substitute or compensation for yr dismal performance in KP. Electorate has matured,u haven't
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 2, 2017
انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ کا نام لیے بغیر کہا کہ پاناما پیپرز کو خیبر پختونخوا کی بری کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لیے استعمال کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیوں کہ اب ووٹرز تو بیدار اور باشعور ہو گئے ہیں لیکن آپ اب تک میچیور نہیں ہوسکے ہیں۔
معذرت کے ساتھ پاناما میں کرپشن کی دستاویزات ملی ہیں جو کہ ساری اصلی ہیں، جرمن صحافی
ٹوئٹ پر شروع ہونے والی یہ بحث اس وقت اور مزید طوالت اختیار کر گئی جن ایک جرمن صحافی بیسٹین اوبرمیئر نے مریم نواز کی ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ پاناما پیپرز میں ہمیں کرپشن سے متعلق دستاویز بھی ملی ہیں اور کہا کہ معذرت کے ساتھ یہ پاناما پیپرز کرپشن کے بارے میں ہی ہے جو کہ سب اصلی ہیں۔
https://twitter.com/b_obermayer/status/859404334521606145
مریم نواز شریف نے جرمن صحافی کو اپنے جواب میں کہا کہ اس معاملے پر زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتی تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آپ خود اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے آپ کے صحافی دوست ایک منتخب اور مقبول حکومت کو گرانے کی ساش کا حصہ بن گئے ہیں۔
Don't want 2say much abt nexus bet u & yr Pak counterparts but sad that they bcame a part of conspiracy against Pak. https://t.co/HQANc2lvWT
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 2, 2017
قبل ازیں مریم نواز شریف اپنے ایک اور ٹوئٹ میں پاناما پیپرز کو لیک کرنے والے صحافیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاناما پیپرزوالےصحافیوں کادردسمجھ میں آسکتاہے کیوں کہ وہ تمام تر کوششوں کے باوجود منتخب حکومت کو گرانے میں ناکام رہے اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
The misery of journalists who broke the Panama story is understandable. Their overt & covert efforts to bring the govt down came to a naught
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 2, 2017