لاہور : مریم نواز نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اورانصاف شرمندہ ہیں اسی طرح اقلیت اکثریت کو بدنام کرتی ہے، شکارنوازشریف نہیں نظام عدل ہے۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا نوازشریف کی نااہلی کے معاملے پر نظر ثانی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ آتے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹرکا محاذ سنبھال لیا۔
مریم نواز نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ دباؤ میں کیا گیا۔
This decision could only be under immense pressure otherwise such travesty of justice is unimaginable. pic.twitter.com/hxuvSvPu1e
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 7, 2017
ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ وہی مریم نواز ہے جس کا نام پہلے فیصلےمیں تھا ہی نہیں، میں نے ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی اسی لیے بدلہ لیا جارہاہے ورنہ انصاف کی ایسی شکل بدلنا ناقابل تصور ہے۔
It’s the same Maryam who didn’t even figure in the verdict earlier. Now avenged bcoz she questioned & spoke against injustice. Vendetta! pic.twitter.com/Psfuw2wMmp
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 7, 2017
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی سےمتعلق حقائق غیرمتنازع تھے، افسوس کی بات ہے کہ نواشریف نے پارلیمنٹ، عوام اور عدالت کو بے وقوف بنایا، بد دیانتی کے ساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا گیا۔
مزید پڑھیں: نوازشریف نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے، تفصیلی فیصلہ
فیصلے کے مطابق کاغذات نامزدگی میں مکمل اثاثے ظاہر کرنا قانونی ذمہ داری ہے، نوازشریف نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی دیا اور جان بوجھ کراثاثے چھپائے۔
ساڑھے چھ سال کی تنخواہ نوازشریف کا اثاثہ تھی،یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےنے نوازشریف کوحیران کردیا۔