مریم نواز نے ملک کی سب سے بڑی عدالت کو نشانے پر رکھ لیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ملک کی سب سے بڑی عدالت کو کھلم کھلا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ موجودہ  سیاسی انتشار اور عدم استحکام کا سلسلہ عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہے، آئین کی من مانی تشریح کرتے ہوئے ووٹ نہ شمار کرنے کا عدالتی حکم جاری ہوا تھا، آج بھی نئی تشریح کی جارہی ہے تاکہ پھر لاڈلے کو فائدہ پہنچے یہ ہمیں نامنظور ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی سے بار بار بینچ مخصوص فیصلے کرے، اور اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی کی جائے تو ہم سے سرجھکانے کی توقع نہ رکھیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ سارا وزن ایک ہی پلڑے میں ڈالا جائے تو سرجھکانے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائے۔