لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کرکے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ ’دیکھا سنا اور پڑھا تو یہ تھا کہ سیاسی لیڈران اور کارکنان گھبراتے نہیں، نظریے کے لیے بہادری سے گرفتاریاں پیش کرتے ہیں، حوصلے سے قید کا سامنا کرتے ہیں۔‘
مریم نواز نے کہا کہ ’سیاسی لیڈران اور کارکنان بڑی سے بڑی قربانی سے گریز نہیں کرتے، ناقابل تلافی نقصانات برداشت کرتے ہیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انقلابی جماعت آئی ہے جس نے نئی تاریخ رقم کی، ڈر کے مارے ٹانگ پر پلسٹر چڑھانے، سر پر بالٹیاں، وہیل چیئرز پر بیٹھ جانے کی تاریخ رقم کی گئی۔‘
مریم نواز نے کہا کہ ’اسپتالوں، کورٹ رومز، باتھ رومز میں چھپنے، جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگانے کی نئی تاریخ رقم کی گئی۔
دیکھا سُنا اور پڑھا تو یہ تھا کہ سیاسی لیڈران اور کارکنان گھبراتے نہیں، نظریے کے لیے بہادری سے گرفتاریاں پیش کرتے ہیں، حوصلے سے قید وبند کا سامنا کرتے ہیں، بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے، نا قابلِ تلافی نقصانات برداشت کرتے ہیں مگر تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انقلابی جماعت…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 16, 2023