’میں نے خود اپنا ہاتھ پیچھےکر لیا‘

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان آگیا۔

عظمیٰ کاردار نے واضح کیا ہے کہ جھوٹ کی فیکٹریاں چلانے والوں نے میرا کلپ وائرل کیا ہے میں حلوہ پوری کا ناشتہ کر رہی تھی کہ اچانک مریم نواز آگئیں میرے ہاتھ صاف نہیں تھے اور جذبات میں مریم نواز کو گلے لگا لیا۔

عظمیٰ کاردار نے کہا کہ جب مجھے علم ہوا تو میں نےخود ہی اپنا ہاتھ پیچھےکر لیا اس طرح کی حرکتیں بند کریں اورعزت کاخیال رکھا کریں مجھے جتنی عزت اور پیار مریم نواز سے ملا وہ بتا نہیں سکتی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ناقد لوگوں کو بہت تکلیف ہےکہ مجھے ن لیگ کا ٹکٹ کیسے مل گیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں مریم نواز کو عظمیٰ کاردار کا ہاتھ پیچھے کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔