مریم نواز وطن واپس کب آئیں گی ؟

یتک عزت بل

اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز 28جنوری ہفتےکی رات پاکستان پہنچیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز26 جنوری کو لندن سے روانہ ہوں گی اور 28جنوری ہفتےکی رات 8 بجے لاہور پہنچیں گی، سب کی دعاؤں سےمریم نوازسرجری کے بعد صحتیاب ہو کرواپس آ رہی ہیں۔

گذشتہ روز وزیرداخلہ راناثنااللہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کا پاکستان واپسی کا پروگرام کچھ تبدیل ہوا ہے، مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے دبئی جائیں گی اور 28 جنوری کو دبئی سے پاکستان پہنچیں گی۔