پاکستان ٹرکِ انصاف ، مریم نواز کا فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو پر ٹوئٹ

لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو پر ٹوئٹ کیا، جس میں پاکستان ٹرکِ انصاف لکھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو پر ٹرک کی تصویر شیئر کردی اور لکھا پاکستان ٹرکِ انصاف۔

یاد رہے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور ان کے بھائی فیصل چوہدری کی آڈیو گفتگو سامنے آئی تھی۔

مبینہ آڈیو گفتگو میں وہ عطاتارڑ کو سزا دلوانے کی بات کررہے ہیں، گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی ذاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اوراس پر دوسواٹھائیس لگوا کراسے سزا دلوائیں تاکہ اِن پر پریشر تو آئے۔