اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیرِ مملکت برائے اطلاعات اور نشریات مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مقرر کر دیا pic.twitter.com/xoQLBxtTYP
— PML(N) (@pmln_org) October 31, 2016
وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Congratulations to the new MOS MOIB Maryam Aurengzeb,one of our most dynamic &diligent team members. May The Almighty bless you with success
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 31, 2016
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ مریم اورنگزیب ایک محنتی اور متحرک کارکن ہیں،اللہ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔
واضح رہے مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کی پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں،وہ اپنی جماعت میں معزز اور محنتی کارکن کی حثیت سے جانی پہچانی جا تی ہیں۔
یاد رہے قومی سلامتی سے متعلق حساس خبر کے شائع ہونے کے بعد سابق وزیر اطلاعات اور نشریات پرویز رشید کو وزارت سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔