سینیٹ کی نشست کے لیے مشال یوسفزئی کی نامزدگی ! بشریٰ بی بی کی بہن میدان میں آگئیں

مریم ریاض وٹو

لاہور : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ میری بہن کا نام لگا کر مشال یوسفزئی کو ٹکٹ نہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے ٹکٹس کی تقسیم پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو بھی میدان میں آگئیں۔

بشریٰ بی بی کی بہن نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا شریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کے ٹکٹ کی بات نہیں کی، میری بہن کا نام لگا کر اسے ٹکٹ نہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کو پیغام پہنچا چکی ہوں، پارٹی کی کوئی مجبوری ہے یا اوپر سے کوئی حکم آیا تو آپ کی مرضی، سینیٹ کا ٹکٹ دینے کیلئے جیل جاکرکوئی جھوٹ سنایا گیا ہے تو الگ بات ہے۔

خیال رہے تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات دور ہوگئے، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات بلامقابلہ ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا، جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزاخان آفریدی، نورالحق قادری امیدوار ہیں۔

خواتین کی نشست پر روبینہ ناز، ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم سواتی اور ‏ثانیہ نشتر کی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔