لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے میاں صاحب کو بلایا جاتا ہے اور جب ٹھیک ہوجاتا ہے نکال دیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے جب ملک محنت کرکے ٹھیک کرانا ہوتا ہے تو میاں صاحب کو بلا لیتے ہیں اور جب ٹھیک ہوجاتا ہے تو فارغ کردیتے ہیں۔
Mujhe to lagta hai jab mulk mehnat ker ke theek kerana hota hai to Mian sb ko bula lete hain aur jab theek hojata ha to farigh ker dete hain https://t.co/0b1kuAZsub
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 21, 2017
اس سے قبل مریم نواز نے ٹوئٹ میں اپنی والدہ کی صحت کے حوالے بتایا کہ امی آئی سی یو سے باہر آگئی ہیں، سرجری کے بعد صحت میں بہتری آرہی ہے ، آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ۔
Ami just came out of ICU. She was operated upon yesterday. Recovering Alhamdolillah. Jazak’Allah for your prayers. pic.twitter.com/bVCE1mrsMH
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 21, 2017
مزید پڑھیں : نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے، مریم نواز
یاد رہے چند روز قبل ایک صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو احتساب عدالت میں کسی بھی صورت پیش نہیں ہونا چاہیے، اور نہ ہی نوازشریف کسی سیاسی انتقام پر مبنی احتساب کا حصہ بنیں گے، ہم نے عدالتوں کا سامنا کیا اور پورا خاندان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکا ہے۔
خیال رہے مریم نواز نواز این اے 120 میں کامیابی کے بعد لندن روانہ ہوگئیں تھیں ۔