لاہور : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والدین کو 47ویں شادی کی سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا دور رہیں یا ساتھ، بیماری ہویا صحت،دونوں کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی کلثوم نواز آج اپنی شادی کی 47 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدین کی 47ویں شادی کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرےوالدین کی شادی کو47سال مکمل ہوگئے، ماشااللہ، دور رہیں یا ساتھ،بیماری ہو یا صحت،دونوں کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں۔
My parents celebrated their 47th year of togetherness Masha’Allah. Together or far apart, two hearts beat as one. In sickness & in health🤝❤️ pic.twitter.com/EHTmjbfcY4
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2018
مریم نواز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے بستر پر کیک کاٹا اورہمیں تصویر بھیجی، میری والدہ کا پیغام تھا انشااللہ ہم سب جلدساتھ ہوں گے۔
This is my mother cutting the cake on her bed. She sent the pic to us with a message, ‘Insha’Allah we shall be together soon’. Braveheart ❤️ https://t.co/o4M3zBEsPV
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2018
یاد رہے ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کی سماعت میں موسم خرابی کے باعث نوازشریف اورمریم نواز پیشی پرنہ آسکے، جس کے بعد احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل نواز شریف اور مریم نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کی جائے گی، جس کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو لندن جانا ہے تاہم عدالت نے شریف خاندان کی استثنیٰ دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی گذشتہ کئی مہینوں سے طبیعت بدستور خراب ہے اس سے قبل ان کے گلےمیں ٹیومر ہوا تھا جس کا تین بار آپریشن ہوا جو کامیاب رہا، بعد ازاں ڈاکٹرز نے ان کی گلے میں کینسر کی تشخیص کی ہے جس کے بعد کلثوم نواز تاحال لندن میں زیرعلاج ہیں۔