لاہور : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا اللہ کریم ہے، عدالت نے نواز شریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور کرتے ہوئے سزا معطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے جانب سے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر اپنے پیغام میں کہااللہ کریم ہے۔
اللّہ کریم ♥️
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 26, 2019
یاد رہے سپریم کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست منظور کرلی، درخواست ضمانت50 لاکھ کے مچلکوں اور 2شخصی ضمانتوں پر منظور کی گئی ۔
مزید پڑھیں : نوازشریف کی درخواست ضمانت 6 ہفتے کے لیے منظور، سزا معطل
عدالت نے نوازشریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی اور ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔