لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک ہیں، الحمدللہ اور ایک ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ (ن) متحد ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ مجلس عاملہ کے نوازشریف کو تاحیات قائد بنانے کی منظوری دینے کے بعد اہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ نے نوازشریف کو تاحیات قائد منتخب کرلیا، نواز شریف کو تاحیات قائد بنانے کی تجویز کو بھرپور پذیرائی ملی ہے، تجویز شاہد خاقان ،راجہ ظفر الحق اور شہباز شریف نے دی تھی۔
مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ سب ایک ہیں، الحمدللہ اور ایک ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ (ن) متحد ہے۔
انھوں نے شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں : شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے قائم مقام صدر اور نوازشریف تاحیات قائد منتخب
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شہبازشریف کو مسلم لیگ(ن) کا بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب کرلیا جبکہ نوازشریف کو تاحیات قائد بنانے کی منظوری دیدی۔