لاہور: سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں، نواز شریف کی اس سے بڑی فتح کیا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی وابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ساڑھے چار سال کے بعد بھی ناکامیوں کی شرمندگی کو الزامات میں چھپا رہا ہے، ان کی ہر بات نواز شریف سے شروع ہوکر انہیں پر ختم ہوتی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے قوم کی خدمت کی ہوتی تو یون ہزیمت نہ اٹھانا پڑتی، وعدے پورے کرنے کے لیے آرام قربان کرنا پڑتا ہے، ہم نے دس ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا ناممکن کام کر کے دکھایا ہے۔
مخالفین کو نظرآرہا ہے نوازشریف2018میں پھرجیت جائیں گے، مریم نواز
یاد رہے چند روز قبل مریم نواز نے جڑانوالہ جلسے میں معزز عدلیہ پر تیر برساتے ہوئے کہا تھا کہ سسلین مافیااورگاڈ فادر ہم نہیں تم ہو، یہاں توہین عدالت کی تو سزا ہے، ووٹ کی توہین کرنے والوں کے لئے کوئی سزا نہیں، یہاں سزا پہلے اور مقدمہ بعد میں چلایا جاتا ہے۔
دوسری جانب ہفتوں قبل سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا ہری پور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف کے مخالفین کا نام لو تو دھاندلی کا رونادھونا یاد آتاہے ، انتخابات میں ناکامی ہوگی تو دھاندلی کا رونا مت رونا، خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں، پے درپے شکست سے مخالفین کےمنہ پر12ایسےہی نہیں بجے۔