کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت تیزی سےآگےبڑھ رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے معاشی بحالی کی صورتحال کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت تیزی سےآگےبڑھ رہی ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان برصغیر میں معاشی بحالی میں تیزی سے آگے جا رہا ہے، کورونا کے چیلنجز کے باوجود پاکستان برصغیر میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں معاشی بحالی میں آگےہے اور پاکستان کی معیشت تیزی سےآگےبڑھ رہی ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ ستمبر میں گروتھ7.7 فیصد رہی، ہماراصنعتی اور توانائی پیکیج صلاحیت اور پیداوار بڑھانے میں مدد کرے گا۔

اس سے قبل تربت میں وزیراعظم عمران خان نے عمائدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام میں کبھی پاکستان میں اتنا پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، ہم نے اپنے خسارے کم کئے ، 17سال بعد پاکستان سرپلس ہوا ہے، پچھلے 4ماہ میں پاکستان نے پہلی بار کوئی قرضہ نہیں لیا یہ بڑی کامیابی ہے۔

https://urdu.arynews.tv/pm-imran-on-pak-china-relation/

انھوں نے مزید کہا کہ سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ پر ہے ، سریہ ، گاڑیاں،موٹرسائیکل بک رہی ہیں، بھارت میں یہ حال ہے کہ آج وہاں معیشت بیٹھ گئی ہے ، ساری مشکلات کے باوجود اللہ نے ہم پر کرم کیا ،پالیسیاں کامیاب ہوئیں۔