شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشال خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی بُری نظر سے بہت ڈر لگتا ہے۔
اداکارہ مشال خان نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے شادی، شوبز کیریئر ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
مشال خان نے کہا کہ جب بھی شادی کروں گی تمام معاملات نجی رکھوں گی کیونکہ لوگوں کی بری نظر سے بہت ڈر لگتا ہے جو لوگ میری شادی میں شرکت کریں گے تو تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی شادی کروں گی تو ضرور اعلان کروں گی لیکن مجھے لگتا ہے کہ لوگ ایسے معاملات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر مجھے کسی سے شادی کرنی ہو تو میں اس سے بہت سنجیدہ کمٹمنٹ کروں گی اور اس سے مجھے بے حد محبت ہوگی۔
اداکارہ نے ٹرولنگ سے متعلق کہا کہ جو لوگ خود گھر میں خوش نہیں ہوتے وہ دوسروں کو بھی ایک ساتھ خوش نہیں دیکھ سکتے، یہ چیز مجھ سے برداشت نہیں ہوتی، مجھے ایسے لوگوں لوگوں سے بہت ڈر لگتا ہے اس لیے اپنے معاملات بہت نجی رکھوں گی۔
مشال خان کا کہنا تھا کہ فی الحال میری توجہ کیریئر پر ہے، شادی کس سے کروں گی اس کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ مشال خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں ’نوال‘ کا کردار نبھایا تھا۔
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مومنہ اقبال، دانیہ انور، سلمان سعید، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر شامل تھے۔
احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی تھی۔