کراچی :شہر قائد میں ایک بار پھر بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ، کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ سے بیشترشہروں میں ٹرپنگ آئی ہے، بجلی کی جزوی بحالی کاعمل شروع کیاجاچکاہے۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو سےبجلی کی سپلائی معطل ہونےسےکےالیکٹرک کاسسٹم بیٹھ گیا، جس کے باعث شہر کے 80 فیصد سے زائد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
شہر بھر کے تمام انڈسٹریل ایریا بجلی سےمحروم ہے جبکہ لانڈھی، کورنگی، بلدیہ ، ڈیفنس، کلفٹن، لیاقت آباد، ملیر، شاہ فیصل،ناظم آباد،گلشن اقبال،گلستان جوہر،گلشن معمار، گڈاپ، نارتھ کراچی، نیوکراچی سمیت بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہے۔
کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈمیں ٹرپنگ سے بیشترشہروں میں ٹرپنگ آئی، آئی لینڈموڈمیں جانےسےنیٹ ورک محفوظ ہے، بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔
Power Supply Update:
Due to tripping in National Grid, power supply is affected to most parts of Sind including Karachi. K-Electric’s restoration efforts are underway. We regret inconvenience caused to customers and request their cooperation during this time.— KE (@KElectricPk) January 25, 2019
دوسری جانب واٹر بورڈ کےگھارو، دھابیجی، پپری سمیت دیگر پمپنگ اسٹیشنز پر بھی بریک ڈاؤن ہوا، ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ بجلی کےتعطل کےباعث کراچی کوپانی کی فراہمی معطل ہے، بجلی بریک ڈاؤن صبح 9بجکر20منٹ پرہوا، بجلی بحال ہوتے ہی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی شروع کردی جائےگی۔
یاد رہے 20 جنوری کو شہر میں موسلادھار بارش کے باعث 208فیڈرزٹرپ کرگئے تھے اور کینٹ اسٹیشن ،ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔