سری لنکا کے اہم کھلاڑی کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان

چنئی: سری لنکا کرکٹ ٹیم کو کل نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے قبل دھچکا لگ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن ٹیم کے فاسٹ بولر متھیشا پاتھیرانا کندھے کی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

20 سالہ فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ہفتے کے روز نیدرلینڈز کے خلاف بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق متھیشا پاتھیرانا کو پاکستان کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کی شکایت ہوئی تھی، پتھیرانا میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہیں تاہم ان کی انجری میں بہتری نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی اور ورلڈ کپ کا تاریخی ہدف حاصل کیا تھا۔