کراچی : کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور میٹرک کے طالب علم کوقتل کردیا، دو روز پہلے مواچھ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میٹرک کا طالبعلم مزمل جاں بحق ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بے لگام ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جاں بحق ہوگیا، محمد ایان کو کورنگی زمان ٹاون میں گھر کے سامنے نشانانہ بنایا گیا۔
ملزمان نے پہلے محمد ایان کے ماموں دانش سے موبائل فون چھینا اور فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں محمد ایان لقمہ اجل بن گیا، کورنگی زمان ٹاؤن کا ایان کئی گھنٹے زندگی موت کی کشمکشِ رہا، جس کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔
مقتول محمد ایان تین بین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، صبح میں میٹرک کے امتحان کی تیاری اور شام کو کارخانے میں کام کرتا تھا۔
مقتول محمد ایان کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کردی گئی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعاتی شواہد کی مدد سے ملزمان تک پہنچ گئے ہیں جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی۔
یاد رہے دو روزپہلےمواچھ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میٹرک کا طالبعلم مزمل جاں بحق ہواتھا۔