کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے اپنی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں آنے سے پہلے تیاری کی تھی جس کا فائدہ ہوا۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے میٹ ہنری نے کہا کہ اپنی اننگزسےکافی خوش ہوں میری اننگز کی بدولت ہم نے ایک اچھا اسکور کیا یہاں آنے سے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جس سے مدد ملی۔
انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر آغاز میں بولرز کو کافی مدد ملی نئی گیند سے وکٹیں حاصل ہوں لیکن پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔
Matt Henry's press conference after the second day's play.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai
https://t.co/mIq3flft8o— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 3, 2023
بولر کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر توجہ نتائج پر ہے کوشش ہے بڑی پارٹنرشپ نہ لگنے دیں اور وکٹیں حاصل کرنے کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وکٹ ٹرن کررہی ہے وسیم اکرم اور وقار یونس کے دور میں باؤنسی وکٹ ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ اچھا رہا تھا ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تجربہ اہمیت رکھتا ہے یہ بھی ایک کمرہ امتحان ہے جس میں بیٹر کے گیم کو چھیڑا نہیں جاسکتا۔
محمد یوسف نے کہا کہ عبداللہ شفیق نے انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی اگر کچھ اننگز خراب ہوجائیں تو کھلاڑی کو فکر لاحق ہوجاتی ہے تکنیکی طور پر عبداللہ شفیق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا.
بیٹنگ کوچ نے مزید کہا کہ کپتان یا مینجمنٹ کی جانب سے بیٹرز کو کوئی ہدایات نہیں ملتیں سب کھلاڑی اپنا نیچرل گیم کھیل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کیوی ٹیم 449 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنالیے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 295 رنز درکار ہیں۔ امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔