نیوزی لینڈ کے اہم انجرڈ کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر

بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر میٹ ہنری ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری جنوبی افریقہ کے خلاف ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، اس میچ کے دوران ہی وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم اب وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں میٹ ہنری کے متبادل کے طور کائل جیمیسن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے کائل جیمی سن کو شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

واضح رہے کہ لوکی فورگیسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن پہلے ہی انجری سے دو چار ہیں, پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ہفتے کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔