مولانا فضل کے بھائی نے گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

مولانا فضل کے بھائی نے گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

پشاور( 14 جولائی 2025): مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی انجینئر ضیاا لرحمان نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔

ضیاا لرحمان نے کہا کہ مولانا نے تو آپ کے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا، وزیر اعلیٰ کےپی کی وہ حیثیت نہیں کہ مولانا ان کا چیلنج قبول کریں، تو آپ اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کراؤ۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجینیئر ضیاا لرحمان نے ویڈیو بیان میں کہنا تھا گنڈاپور بہادر اور غیرت مند لوگ ہیں، مگر یہ ان میں سے نہیں، علی امین گنڈاپور کے انداز گفتگو اور تکلیف سے انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ ان کے چل چلاؤ کا زمانہ آچکا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کے بھائی انجینیئر ضیاءالرحمان نے اپنے حامیوں کو بھی متحرک ہونے کی دعوت دی ہے اور کہا کہ وہ اپنے بھائی کے سیاسی اثرو رسوخ کو مزید مستحکم کریں گے۔

https://urdu.arynews.tv/khyber-pakhtunkhwa-opposition-for-political-change-14-07-2025/