پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔
ڈاکٹرز کے مشورے پر مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔ اس حوالے سے جےیو آئی نے خط لکھ کر عہدیداروں کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔
پارٹی رہنما عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی مولانافضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے۔
عبدالغفورحیدری کے مطابق طبیعت ناسازی کے باوجود مولانا فضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں اب ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کوسختی سےسیاسی سرگرمیوں سےروکاہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے اس دوران کارکنوں، ہمدردوں کو ٹیلیفون یا گھر پرآکر طبیعت پرسی کی اجازت نہیں ہوگی۔