ماورا حسین خالہ بن گئیں، بھانجی کے ساتھ تصویر وائرل

ماورا حسین

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین خالہ بن گئیں، ان کی بھانجی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے مداحوں کو خالہ بننے کی خوشخبری اور نومولود بچی کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ان کی بہن عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی ہے یا نہیں۔

تصویر میں ماورا حسین کو نوزائیدہ بچی کو گود میں اٹھائے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ماورا حسین نے پوسٹ میں لکھا کہ ‘یہ چھوٹی سی پیاری ہماری زندگی میں بہت خوشیاں لے کر آئی ہے، ننھی مہربانو ہم تم سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں’۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ہیش ٹیگ میں خالہ لکھا اور ساتھ ہی اپنی دوست شہر بانو کو بھی ٹیگ کیا جن کی بیٹی کی ماورا خالہ بنی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA 👑 (@mawrellous)

دوسری جانب اداکارہ کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں صارفین کی جانب سے یہ کہا گیا کہ یہ شاید عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی ہے۔

واضح رہے کہ ماورا حسین کی بڑی بہن عروہ حسین نے سال 2016 میں معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ساتھ شادی کی تھی۔