کیا ماورا حسین بالی وڈ میں کام کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

کیا ماورا حسین بالی وڈ میں کام کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورا حسین نے بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں کام کرنے سے متعلق سوال پر خاموشی توڑ دی۔

ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ اداکارہ کے بھارتی مداح نے پوچھا کہ کیا میں آپ کو عنقریب کسی بالی وڈ فلم میں دیکھنے والا ہوں؟

اس پر ماورا حسین نے جواب میں لکھا کہ ’میں نے ’کبھی نہیں‘ کبھی نہیں کہا، جو ہونا ہوگا ہو جائے گا‘۔

متعلقہ: آواز کی تبدیلی کیلیے سرجری کروانے کی افواہ پر ماورا حسین کا ردعمل

کیا ماورا حسین بالی وڈ میں کام کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

جب ان سے ایک مداح نے خواہش کے بارے میں پوچھا تو اداکارہ نے جواب دیا کہ میری کوئی خواہش نہیں رہی، اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت کچھ عطا کیا ہے، میں صرف شکر گزار ہوں، الحمد اللہ۔

کیا ماورا حسین بالی وڈ میں کام کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

ایک اور سوال کے جواب میں ماورا حسین نے خالہ بننے پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تب سے میں مسلسل مسکرا رہی ہوں۔

کیا ماورا حسین بالی وڈ میں کام کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ کب اپنی بھانجی سے ملنے والی ہیں تو انہوں نے ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں پہلی بار اس سے ورچوئلی ایسے ملی تھی۔

کیا ماورا حسین بالی وڈ میں کام کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی